اسپین میں سیلاب سے اموات 95 ہوگئیں‘ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری

78
.اسپین میں سیلاب کے باعث تباہ ہونے والی گاڑیوں سے گلی بھری ہوئی ہے

میڈر ڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) سپین میں تباہ کن بارش اور سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 95 ہوگئی،جب کہ لاشیں تلاش کرنے کا سلسلہ جاری ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپین کے مشرقی علاقے والنسیا میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔ اسے سپین کی تاریخ میں 3دہائیوں کے دوران سب سے تباہ کن سیلابی صورتحال شمار کیا جاتا ہے۔ جنوبی اور مشرقی علاقوں میں صرف 8 گھنٹوں میں ہونے والی طوفانی بارش نے گزشتہ ایک برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔حکام کی جانب سے شہریوں کو کو سیلاب سے بچانے اور ان کی مدد کے لیے کارروائیاں جاری ہیں ۔