کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جعلی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں ، بلیو ، ریڈ لائٹس ہر قسم کے سائرن ، رانگ وے گاڑی چلانے اور اسلحے کی نمائش کر نے پر سخت کاروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ پولیس/ٹریفک پولیس کو جاری کردہ احکامات میں کیا ،انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے جعلی نمبر پلیٹس،رنگین شیشوں، بلیو/ریڈ لائٹس،ہر قسم کے سائرن،رانگ وے گاڑی چلانے اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف جاری ایکشن پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی رورعایت،جانبداری یا لاپروائی سے گریز کیا جائے اور ایسی تمام قانونی خلاف ورزیوں کے مرتکبین کے خلاف فوری ایف آئی آر کے اندراج،گرفتاری،گاڑیوں کو پولیس تحویل میں لیئے جانیکے اقدامات سمیت بھاری جرمانے عائد کرنے جیسے امور کو بھی یقینی بنایا جائے۔