سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ وطن واپس پہنچ گئے

53

 

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے۔وہ سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے اعزازمیں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس اور نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے حلف اٹھانے سے قبل سعودی عرب روانہ ہوئے تھے اور انھوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی ہے اور اب جمعرات کووہ واپس ججزکالونی میں اپنی رہائش پہنچ گئے ہیں اور پیر سے سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے بنچ کاحصہ ہوں گے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی انھیں پہلے ہی جوڈیشل کمیشن ،سپریم جوڈیشل کونسل اور تنازعات حل کرنے کے لیے قائم کمیٹی کاحصہ بناچکے ہیں۔