بلدیہ عظمیٰ کے 13 اعلیٰ افسران عہدے سے فارغ

193

کراچی ( رپورٹ: محمد انور ) حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات نے بلدیہ کراچی کے ایک درجن سے زائد اعلیٰ افسران کو مختلف اہم اسامیوں سے برطرف کرکے گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے پر مجبور کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے ناصرف بلدیہ کراچی بالادستی اور تجربہ کار اعلیٰ افسران سے محروم ہوچکی ہے بلکہ گھر بیٹھاکر تنخواہ اور مراعات ادا کیے جانے کی وجہ سے سرکاری خزانے کو بھی سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوا رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے 13 افسران کو اسامیوں سے ہٹانے کی اصل وجہ ان اسامیوں پر غیر مقامی افسران کو ان اسامیوں پر تعینات کرکے انہیں نوازنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی افسران کی اسامیوں سے انہیں ہٹاکر ان کی جگہ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے افسران کو تعینات کرنے کا مقصد ملک کے سب سے بڑے شہر میں ان کی اجارہ داری کو پروان چڑھانا ہے جو شہر میں لسانی فسادات کا باعث بن سکتا ہے۔