لبنان کو روس سے 32 ٹن خوراک اور طبی سامان موصول

109
افغانستان کے مشرقی صوبہ خوست میں لوگ امدادی سامان وصول کررہے ہیں

بیروت:لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی  نے بتایا ہے کہ لبنان کو روس سے 32 ٹن خوراک اور طبی سامان موصول ہوگیا ہے۔

لبنان میں روس کے سفیر الیگزینڈر روداکوف نے بیروت رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سامان وصول  کر کے لبنان کے وزیر ماحولیات ناصر یاسین کے حوالے کیا تاکہ اسے بے گھر افراد میں تقسیم کیا جا سکے۔

لبنانی حکام کی جانب سے  جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کی وجہ سے لبنان میں بے گھر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث لبنان میں بھی ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئےہیں، عالمی ادارے غزہ کی تباہی کے بعد لبنان کی بربادی پر خاموش تماشائی بنےبیٹھےہیں، اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں جنگ بندی کے لیے  بھی اسرائیل رضامند نہیں ہے۔