اسلام آبادقیدی وین پر حملہ: ڈیوٹی پر مامور 3 افسران سمیت 13 پولیس اہلکار معطل

146

 اسلام آ باد:وفاقی دارالحکومت  میں قیدی وین پر حملے کے وقت ڈیوٹی پر  تعینات 3 افسران سمیت 13 پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگجانی میں قیدی وین پر حملے کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال دی گئی ہے، جس کے بعداس وقت تعینات کیے گئے غفلت کے مرتکب 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت 13 پولیس ملازمین کو معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت(اے ٹی سی)کے احاطے اور اس کے گیٹ پر وین میں آئے قیدیوں کے ملاقاتیوں نے  نعرے بازی کی تھی، جس کے بعد واپسی پر وین کا تعاقب کیا گیا، جس کی اہلکاروں نے افسران کواطلاع نہیں دی، اچانک سے حملہ آوروں نے وین پر حملہ کردیا اور وین کا دروازہ توڑ کر تمام قیدیوں کو فرار کراکر بھا گ نکلنے میں  کامیاب ہوئے۔

خیال رہے قیدی وین کے حملے میں غفلت برتنے والے معطل کیے گئے اہلکاروں میں 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 5 کانسٹیبل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سنگجانی کے مقام پر قیدی وین پر حملہ ہو ا تھا، جس کے نتیجے میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے تمام ایم ایز اور دیگر قیدی فرار ہوگئے تھے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار قیدیوں دوبارہ گرفتار کرکے ایک اور مقدمہ درج کرلیا تھا۔