اسلام آباد : حکومت نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 88 پیسے کا اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 34 روپے 9 پیسے مہنگا ہونے سے 2 ہزار 999روپے 47 پیسے کا ہوگیا ہے۔
ایسے میں عوام کاکہنا ہے کہ حکومت چند چیزوں کی قیمتوں میں کمی کرتی ہے تو دوسری جانب کچھ چیزوں میں بے پناہ اضافہ کرکے عوام کی پہنچ سے دور کردیتی ہے، ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ظلم ہے، گیس کے کنکشن نہ ملنے کی وجہ سےگھروں میں گیس کے سلینڈر استعمال کرنےپر مجبور ہیں، حکومت کو چاہیے کہ ہمیں گھروں میں گیس کی لائنیں فراہم کی جائیں تاکہ ہم بھی سکون کی زندگی گزار سکیں۔
خیال رہے کہ حکومت نے اکتوبر کیلئے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے مقرر کی تھی۔