اسرائیلی فوج لبنان میں طبی عملے اوراسپتالوں پر حملے بند کرے، ہیومن رائٹس واچ

124
Indian atrocities

نیو یارک: ہیومن رائٹس واچ کاکہنا ہے کہ اسرائیلی فوج  طبی عملے اوراسپتالوں پر حملے بند کرے ،اسرائیلی فوج نے لبنان میں بارہا اور غیر قانونی طور پر طبی عملے اور صحت کی سہولیات پر حملے کئے  ہیں جو کہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے قابض فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کی ٹیموں اور سہولیات پر غیر قانونی حملوں کو فوری طور پر بند کرے، اس نے اسرائیل کے اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ اس کو ہتھیاروں کی منتقلی کو معطل کر دیں کیونکہ اس اسلحے کو سنگین خلاف ورزیوں کے لئے ستعمال کیا جا رہا ہے ۔

تنظیم نے  کہا کہ “طبی عملے اور اسپتالوں پر غیر قانونی اسرائیلی حملے لبنان میں پہلے سے ہی خستہ حال صحت کے شعبے کو تباہ کر رہے ہیں اور طبی عملے کو سنگین خطرے سے دوچار کر رہے ہیں۔

گزشتہ 23 ستمبر سے قابض اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، جس میں لبنان کے بیشتر علاقوں بشمول دارالحکومت بیروت کو بے مثال اور خوفناک حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔