پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو غیر معیاری کھانا دیا جارہا ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں توہین عدالت ہو رہی ہے ،عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے جیل میں سخت حالات کا مقابلہ کیا، عمران خان سے جیل سہولیات واپس لی گئیں، عمران خان کو فوڈ پوائزننگ ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان ، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی اور دیگر سیاسی قیدیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں