ایف آئی اے ایمیگریشن افسران و اہلکاروں کا کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف

135
جعلی دستاویزات پر اٹلی اور اسپین جانیوالے مسافر گرفتار

کراچی: ایف آئی اے ایمیگریشن کے افسران و اہلکاروں کا کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 افسران و اہلکاروں کے خلاف کرپشن اور بد عنوانی ثابت ہو گئی، ان افسران و اہلکاروں میں سب انسپکٹر۔اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔

دو افسران کو ڈس مس فرام سروس کر دیا گیا، 15 افسران و اہلکاروں کی نچلے عہدے پر تنزلی کر دی گئی۔

6 اے ایس آئی ایز کو ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا گیا، 1 سب انسپکٹر کو اے ایس آئی 8 ہیڈ کانسٹیبل کی کانسٹیبل کے عہدے پر تنزی کر دی گئی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے، تمام افسران و اہلکاروں کے محکمانہ کارڈ ضبط کر لیے گئے۔ ملوث افسران و اہلکاروں کو ایڈمن برانچ ہیڈ کواٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔