ملکی تاریخ میں پہلی بار جہاز کی بذریعہ سڑک منتقلی

120

کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار مسافر طیارے کو بذریعہ سڑک کراچی سے حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طیارے کی منتقلی کیلئے خصوصی ٹرک اور ٹرالی استعمال کی جا رہی ہے، طیارے کو حیدرآباد میں سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں رکھا جائے گا اور طیارہ تربیتی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا۔

اسی حوالے سے ٹرانسپورٹر ہمایوں خالد نے کا کہنا ہے کہ طیارے کی لمبائی 110 فٹ اور وزن 40 ٹن ہے، یہ ناکارہ جہاز بوئنگ 737 ہے جس میں 240 لوگوں کے سفر کی گنجائش ہے۔

ذرائع کے مطابق انجن اور ٹائرز الگ کردیئے گئے ہیں، نجی ٹرانسپورٹ کمپنی ناکارہ جہاز کو موٹر وے کے ذریعے کراچی سے حیدر آباد لے کر جارہی ہے۔