نیازی کی پاکستان تحریک انصاف نہیں اسرائیلی تحریک انصاف ہے: شرجیل میمن

135

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نیازی کی پاکستان تحریک انصاف نہیں اسرائیلی تحریک انصاف ہے، اسرائیلی لابی اور گولڈ اسمتھ فیملی مل کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ایکسائز شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  اسرائیلی لابیز دن رات محنت کر رہے ہیں کہ ان کے پرندے کو باہر لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے آپ کے لیے لابنگ ہو رہی ہے اور آپ عالمی لابیز کو استعمال کر رہے ہو ،یہ کوئی نئی بات نہیں حکومت نے صرف ججز کی تقرریوں میں اپنا حصہ ڈالنے والا اپنا اختیار واپس لیا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، پاکستان میں کوئی بھی مقدس گائے نہیں ہونی چاہیے، 26ویں ترمیم اچھا کام ہے اور اب لوگوں کو انصاف ملے گا ،پاکستان جیسے قانونی نظام والے معاشروں میں حکومتیں ہی سلیکشن یا پھر مشاورت سے ججز کی تقرریاں کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں عدلیہ خود ججز کو تعینات کرتی تھی لیکن اب ہر شخص اکاؤنٹایبل ہوگا۔ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بھارت، امریکا اور جنوبی افریقا میں ججز کی تقرریاں مشورے سے کی جاتی ہیں، 18 ویں ترمیم نے پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے پارلیمنٹ کی تقرری کا اختیار بحال کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں نئی ترمیم کے بعد نیا نظام لاگو ہوچکا ہے ،افتخار چوہدری نے پارلیمنٹ کو 19ویں ترمیم لانے پر مجبور کیا، ثاقب نثار اور چوہدری افتخار جیسے ججوں نے ماحول خراب کیا۔ ہمارے پاس بہت اچھے ججز بھی ہیں جن کو لوگ ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھتے ہیں۔