صدر آصف زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

119

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری دبئی میں 2 روز قیام کریں گے۔

صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے اور ان کی وطن واپسی تک ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی اپنے چیک اپ کیلئے لندن روانگی سے قبل دبئی پہنچے تھے جس کے بعد وہ امریکا روانہ ہوگئے۔