ملک بھر میں ٹی بی کیسز میں نمایاں اضافہ

124

کراچی: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے تپ دق کی رپورٹ شائع کردی گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں تقریباً 8.2 ملین افراد میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی جس کے باعث ٹی بی اب بھی زیادہ اموات اور بیماریوں کا باعث بن رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1995 کے بعد سے 2023 میں ٹی بی کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔ اس بیماری نے 30 ممالک میں لوگوں کو غیر متناسب طور پر متاثر کیا، جن میں بھارت، انڈونیشیا، چین، فلپائن اور پاکستان شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں ٹی بی سے متاثر ہونے والے افراد میں 55 فیصد مرد اور 33 فیصد خواتین تھیں جب کہ 2023 میں 12 فیصد بچے اور نوجوان بھی تپ دق سے متاثر ہوئے۔

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ 8.2 ملین کیسز میں سے ایک چوتھائی سے زیادہ بھارت میں پائے گئے اور پاکستان میں بھی ٹی بی کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا۔