قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

151

اور ہم نے بچّے پر پہلے ہی دْودھ پِلانے والیوں کی چھاتیاں حرام کر رکھی تھیں (یہ حالت دیکھ کر) اْس لڑکی نے اْن سے کہا ’’میں تمہیں ایسے گھر کا پتہ بتاؤں جس کے لوگ اس کی پرورش کا ذمّہ لیں اور خیر خواہی کے ساتھ اسے رکھیں؟‘‘۔ اس طرح ہم موسیٰؑ کو اس کی ماں کے پاس پلٹا لائے تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غمگین نہ ہو اور جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا تھا، مگر اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے۔ پھر جب موسیٰؑ اپنی پوری جوانی کو پہنچ گیا اور اس کا نشوونما مکمل ہو گیا تو ہم نے اسے حکم اور علم عطا کیا، ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں۔ (سورۃ القصص:12تا14)

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے کہتے ہیں کہ میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے ہیں جب تم اذان سنو تو موذن کی طرح تم بھی (وہی جملے) کہا کرو پھر مجھ پر دورد پڑھا کرو بے شک جس نے مجھ پر ایک بار دورد پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت برساتا ہے پھر اس کے بعد میرے لیے وسیلے کی دعا مانگا کرو وسیلہ جنت کی ایک منزل ہے اور اللہ کے بندوں میں سے کسی ایک کو ملے گی مجھے امید ہے کہ وہ بندہ میں ہی ہوں گا جس نے میرے لیے وسیلہ کی دعا کی اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوگی۔ (مسلم)