ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

129

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ہوچکی ہے۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری نذیر احمد چودھری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26ویں ترمیم آئین پاکستان کے دیباچہ کے خلاف ہے۔ سنیارٹی کا اصول نظر انداز کر کے عدلیہ کی آزادی پر قدغن لگائی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر ہوچکی ہے۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔