عمران خان کیخلاف کوئی ایسا مقدمہ نہیں جو ملٹری کورٹ میں چلے‘ بابر اعوان

58

لاہور (نمائندہ جسارت) رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کچھ ڈاکو کچے،زیادہ تر پکے کے ہیں، عمران خان کے خلاف کوئی ایسا مقدمہ نہیں جو ملٹری کورٹ میں چل سکے۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کو 3مرتبہ اقتدار دیا گیا، منی لانڈرنگ، سانحہ ماڈل ٹاؤن مقدمات میں ملوث ہاؤس آف شریف کو پہلا اقتدار 1984ء میں دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی الیکشن کمیشن کی توسیع قبول نہیں کریں گے،اب عدلیہ میں بھی سیاست داخل کر دی گئی ہے۔