گوادر (نمائندہ جسارت ) گورنمنٹ سید ظہور شاہ ہاشمی ڈگری کالج گوادر میں فرسٹ ائر کے طالب علموں کے اعزاز میں کالج کی ہال میں ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ ویلکم پارٹی کی صدارت ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر نصیر احمد نے کی جبکہ مہمان خاص جماعت اسلامی کے صوبائی امیر و ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن تھے۔ ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے کہاکہ گوادر آج کا دور علم و ہنر کا دور ہے۔ طالب علموں کی عمر محنت کرنے کی عمر ہے۔ نوجوانوں کو باصلاحیت اور ہنر مند بننے کے لیے ضروری ہے کہ وہ تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور اپنی نیند۔ کھیل کھود اور دیگر سرگرمیوں کو کم کردیں۔ انھوں نے کہاکہ دنیا میں جتنے بھی لوگوں نے انقلاب لایا ہے وہ محلات والے نہیں تھے بلکہ انھوں نے خود محنت اور جدوجہد کی۔ انھوں نے کہاکہ گوادر کو باصلاحیت نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو قابل۔ باصلاحیت اور بہادر ھوناچاہی? اگر طالب علم نالائق ھونگے تو ان کے لیے کوئی پریشان نہیں ھوگا اور حکمران بھی سکون کے نیند سو لیں گے۔ یہ دور جدوجہد و محنت کا دور ہے۔ نوجوان اپنے اندر خود صلاحیت پیدا کریں۔ طالب علم کالج میں آکر اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں – اپنے وقت کو فضول کاموں میں ضائع نہ کریں۔ کالج میں اگر سہولیات کم ہوں مسائل ہوں تو بطور ایم پی اے طالب علم میرے پاس آئیں مجھ سے پوچھیں لیکن اپنی حاضریوں کو کم نہ کریں تعلیم پر بھرپور توجہ دیں۔ انھوں نے کہاکہ مستقبل میں گوادر میں بھت سے چیلنج آئیں گے۔ نوجوان محنت کرینگے تو ان چیلنجوں کا مقابلہ کرینگے۔ انھوں نے کہاکہ اس ملک کے مسائل حل نہیں ھونگے طالب علم خود محنت کریں۔ کالج میں وسائل کی کمی ہے مسائل بھی ہیں لیکن پھر بھی مجھے توقع ہے کہ ڈگری کالج گوادر حاضری و نظم و نسق کے حوالے سے پوری بلوچستان میں نام کمایا ہو گا۔ گورنمنٹ سید ظہور شاہ ہاشمی ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر نصیر احمد نے کہاکہ کالج کا سب سے بڑا مسئلہ طالب علموں کی غیر حاضری ہے۔ کالج کا پہلا بنیاد طالب علم ہیں اگر طالب علم پڑھنے نہیں آئیں گے تو کالج کا اصل مقصد فوت ہوجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ اگر طالب علموں نے اپنی حاضریاں یقینی نہیں بنائی تو میں بطور پرنسپل انکے خلاف انتہائی سخت قدم اٹھاؤں گا۔ انھوں نے کہاکہ کالج کی بہتری کے لیے سخت اقدام اٹھانا ضروری ہے۔ پروگرام کے آخر میں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن۔ گوادر پریس کلب کے ضدر شریف ابراہیم اور سابق صدر سلیمان ہاشم کو کالج کی جانب سے سونیئر بھی پیش کیا گیا۔ ویلکم پارٹی کے نظامت کے فرائض پروفیسر ارشاد عالم نے سرانجام دیے۔ بعد ازاں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے کالج کی لائبریری کاافتتاح کیا۔