کوئٹہ ،جعلی ادویات برآمد ،10 میڈیکل اسٹور سیل

39

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹرزنے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ، کارروائیں کے دوران 10 غیر قانونی کلینک سیل،بڑی تعداد میں جعلی ادویات اور انجکشن برآمد کر لئے گئے۔ جعلی ادویات اور انجکشن ٹیسٹ کے لئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دی گئیں جبکہ میڈیکل اسٹور مالکان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمات بھی درج کر لئے گئے ، محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو مقرر کردہ ڈسٹری بیوٹرز سے ادویات خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔