واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ہے وہ صدر منتخب ہوکر جرائم پیشہ گروہوں اور مافیاؤں کے اثاثے ضبط کرلیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کی گہما گہمی جاری ہے اور ٹرمپ اور کملا ہیرس کی انتخابی مہم عروج پر ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہایش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کملا ہیرس کی وجہ سے شہروں میں قتل و غارت بڑھ گئی۔ ٹرمپ کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کملا ہیرس نے سرحدوں کو مٹا دیا اور متوسط طبقے پر معاشی بوجھ ڈال کر ختم کر دیا۔