بھارت: جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے والے مسلمان کھانے سے محروم

98

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مسلمان خاتون کوجے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر فلاحی تنظیم نے کھانا دینے سے انکار کر دیا۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کے باہر فلاحی تنظیم مریض اور ان کے اہل خانہ کو مفت میں کھانا فراہم کر رہی ہے۔ وڈیو میں فلاحی تنظیم کے اسٹال کے قریب کھڑی مسلم خاتون سے ایک شخص کہہ رہا ہے کہ جے شری رام کا نعرہ لگاؤ یا پھر قطار سے ہٹ جاؤ۔ ہندو انتہا پسند نے اس دوران وڈیو بنانے والے سے موبائل فون چھیننے کی کوشش بھی کی۔سوشل میڈیا پر انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے اس عمل کو بہت سراہاجارہا ہے۔