بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے برآمدی برقی گاڑیوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹیاں عائد کرنے پر عالمی تجارتی تنظیم میں یورپی یونین کے خلاف شکایت کردی۔ چینی وزارت تجارت نے کہا کہ ہم اضافی کسٹم ڈیوٹیاں لگانے پر نہ تو یورپی یونین کے ساتھ اتفاق کرتے ہیں اور نہ ہی ہمیں اضافی کسٹم ڈیوٹیاں قبول ہیں۔ بیجنگ انتظامیہ چینی کمپنیوں کے قانونی حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یورپ چین کے ساتھ تعاون کرے گا۔ بیجنگ انتظامیہ نے یورپ سے درآمد شدہ گاڑیوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹیاں لگانے کا بھی اشارہ دیا ہے۔