مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر طیارے کی سیڑھیوں سے گر کر خاتون جاں بحق

14

مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائر پورٹ پر خاتون مسافر طیارے کی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئیں۔ 11ائر کی پرواز ایل این آئی 074 سے مدینہ منورہ آنے والی خاتون مسافر طیارے کی سیڑھیوں سے گر پڑیں، جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ نیشنل سینٹر فار ٹرنسپورٹیشن سیفٹی کی خصوصی ٹیموں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور واقعے کی وجہ کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔