دھوکے سے غیر قانونی کام کروانے کے بعد ملازمین فارغ

116
toilet

بیجنگ: چین میں ایک  کمپنی نے ملازمین  کو فارغ کرنے کے لیے دھوکے سےغیر قانونی کام کروائے، اس طرح کا طریقہ اپنانے کا مقصدسینئر  ملازمین کو  بلامعاوضہ فارغ کرنا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپیوٹر سافٹ وئیر پر کام کرنے والی کمپنی نے ایک منصوبے کے تحت اپنے ملازمین سے غیر قانونی کام کروائے، ملازمین اس کو کمپنی کا کام سمجھ کر کرتے رہے، ملازمین کو کلبو اور نائٹ بارز بھیجتے رہے ، جس پر ملازمین اپنی ملازمت بچانے کے چکر میں خاموشی سے سپروائزر کے احکامات پر عمل کرتے رہے۔

کچھ ماہ بعد کمپنی نے اپنے سینئر ملازمین سمیت 200 افراد کو یہ کہہ کر فارغ کردیا کہ تم لوگ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو ، جس کی بنیاد پر تم سب کو فارغ کیا جاتا ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات ہورہی ہیں، شواہد ملنے کی صورت میں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔