لاہور: سیاسی سرگرمیوں کا حصہ لینے کےلیے  بشریٰ بی بی زمان پارک پہنچ گئیں

122

لاہور: سیاسی سرگرمیوں کا حصہ لینے کےلیے بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان  کی اہلیہ بشریٰ بی بی زمان پارک پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد بشری بی بی اڈیالہ جیل سے لاہور پہنچی ہیں، جہاں انہوں نے زمان پارک میں رہائش اختیار کی ہے،  عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اہلیہ زمان پارک پہنچیں ہیں ۔

خیال رہے کہ عمران خان کی اہلیہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پشاور چلی گئی تھیں، جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں رہائش اختیار کی تھی، لیکن اب وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے زمان پارک پہنچ گئیں ہیں۔