نئی دہلی:مودی سرکار کا “میک ان انڈیا پراجیکٹ” اپنا کوئی بھی ہدف پورا نہ کر سکا،”میک ان انڈیا پراجیکٹ” کے فیل ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں مودی سرکار کا غیر ذمہ دارانہ رویہ سرِ فہرست ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق”بھارت میں ایف ڈی آئی کو شدید مسائل کا سامنا اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے “بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بیوروکریسی رکاوٹوں کے باعث کاروباری شخصیات اپنا پیسہ ملک سے باہر انویسٹ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
بھارت میں ایک عام کمپنی کو آن لائن رجسٹر کروانے میں بھی مہینوں لگ جاتے ہیں جبکہ لینڈ پرمٹ لینے میں کم از کم 5سے 6سال لگ جاتے ہیں۔
دی ہندو کے مطابق”چینی اور دوسری غیر ملکی مصنوعات جیسا کہ سولر پینل اور موبائل فون کی مارکیٹ نے بھارت کی lava اور Micromax جیسی کمپنیوں کا کاروبار ٹھپ کروا دیا” دی ہندو کے مطابق انڈیا میں ٹریڈ ڈیفیسٹ ہونے کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،بھارت میں صرف 2 فیصد پڑھے لکھے اور ہنرمند مزدور ہیں جو کہ دنیا میں سب سے کم ترین سطح ہے،بھارت میں صرف 5فیصد مزدور ایسے ہیں جو اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں ،بڑھتی ہوئی درآمداد نے بھارت کی لوکل انڈسٹری کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ لاکھوں افراد کو نوکریوں سے محروم کیا۔