لاہور:علامہ اقبال ایئر پورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

115

لاہور :علامہ اقبال ایئر پورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر سے 26 ہزار 534 امریکی ڈالر سمیت چینی، ملائیشین، تھائی اور ازبک کرنسی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کسٹم نے غیرملکی کرنسی اسمگل کی کوشش ناکام بنادی۔

کلکٹر کسٹم علی عباس نے بتایا کہ لاہور کے رہائشی ٹریول ایجنٹ سلمان خالدبٹ کو شک پرروکاگیا، دوران تلاشی 26 ہزار 534 امریکی ڈالر جبکہ چینی، ملائیشین، تھائی اور ازبک کرنسی برآمد ہوئی۔

کلکٹر کسٹم کا کہنا تھا کہ برآمدکرنسی کی پاکستانی رپوں میں مالیت 73 لاکھ 77ہزار روپے بنتی ہے۔علی عباس نے کہا کہ سلمان خالد بٹ لاہور سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے کولمبو جانے کی کوشش کررہاتھا تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایئرپورٹ سیکسٹم ہاس منتقل کردیاگیا ہے۔

یاد رہے چند ماہ قبل علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر کسٹمز نے ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

کسٹمز ڈپٹی کلکٹر کا کہنا تھا کہ ایئر ہوسٹس نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے سعودی ریال،ڈالر چھپا رکھے تھے، ایئر ہوسٹس کو شک ہونے پر لاہور سے بیرون ملک جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔