اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان 4 نومبر کو ہوگا

107
increase in reserves

کراچی: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 4 نومبرکو ہوگا، جس میں  مانیٹری پالیسی کمیٹی معاشی اعدا د وشمار کا جائزہ لے گی۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت 4 نومبر کو ہوگا، اجلاس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو صورتحال کے ساتھ بین الاقوامی حالات کے جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر انے کے بعد شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 17 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔