راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی 8 نومبر تک موخر کر دی گئی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، اس موقع پر شیخ رشید، عمر ایوب، زرتاج گل، راشد حفیظ، صداقت عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، راشد حفیظ، صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور زرتاج گل میں چالان کے نقول کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔
عدالت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی کی جائے گی اور ساتھ ہی کیس کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ ملزمان پر 9 مئی کو توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملے اور جلا ئوگھیرائو کا الزام ہے۔