خود فیلڈ میں جا کر اینٹوں کے بھٹے گرائے: مریم اورنگزیب

114
environment

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دفتروں میں بیٹھ کر احکامات نہیں دے رہے، میں نے خود فیلڈ میں جا کر اینٹوں کے بھٹے گرائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا کہ ہم نے مارچ سے ہی اسموگ سے متعلق اقدامات شروع کر دیئے تھے، تمام سیکٹرز کو اسموگ کی روک تھام سے متعلق روڈ میپ دیا گیا، اس سے پہلے حکومتی سطح پر اسموگ سے متعلق اتنا کام ہی نہیں ہوا تھا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اسموگ کی روک تھام طویل عمل ہے، وزیرِ اعلی پنجاب کا ویژن ہے کہ لاہور میں تمام گاڑیاں الیکٹرک میں تبدیل کریں،لاہور میں 200 سے 250 الیکٹرک بسیں چلنی چاہئیں۔