بشریٰ بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی، عمران خان جلد رہا ہوں گے: عمر ایوب

116

قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانئ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ جلد رہا ہوں گے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی، خواتین کو گرفتار کیا گیا، چوہدری امتیاز کی بیٹی کو گھسیٹا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کھانا اچھا نہیں دیا جارہا اس سے ان کو الٹیاں ہوئیں، حسان نیازی اور شاہ محمود قریشی ملٹری کورٹس میں ہیں ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور خورشید شاہ خصوصی کمیٹی چیئرمین ارکان کی حفاظت کریں۔

 انہوں نے کہا کہ قیادت اورکارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ایک بدبو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، دوسری ہونے کی مذمت کرتے ہیں،  ہمارے 85 سے زائد اسیران ملٹری کورٹس میں ہیں ان کو سلام ہے۔