اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے نومنتخب صدر میاں رؤف عطا اور آزاد گروپ کے رہنما احسن بھون کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وزیر اعظم نے گروپ کے تمام رہنماؤں کو ایس سی بی اے انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ۔
انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے اپنے مشن کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری 26ویں آئینی ترمیم کے نفاذ اور آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وکلاء برادری رؤف عطا کو اپنا قائد منتخب کرنے پر داد کی مستحق ہے۔