اندرونی سازشوں نے ملک کوغیرمستحکم کیا، اسحاق ڈار

80

اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اندرونی سازشوں اور سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک منفی سمت میں گیا ۔ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے ۔ عالمی تنازعات کے حل میں چین کی ثالثی کا کردار قابل قدر ہے ۔ پاک چین شراکت داری عالمی استحکام کو مضبوط کرتی ہے۔ چین کی ترقی اور عالمی قیادت کے سفر پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا چین پا کستان کا قابل اعتماد دوست ہے ۔ عوامی جمہوریہ چین کے یوم تا سیس کے موقع پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ یہ لمحہ پاک چین تعلقات کے حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کی دوستی 7 دہائیوں پر مشتمل ہے ۔ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثالی ہے ۔ چین دنیا میں بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا چین پاکستان اقتصاد ی راہداری دو طرفہ تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان فلسطین کا مسئلہ ہر فورم پر بھرپور طریقے سے اجاگر کر ر ہا ہے۔ ہم نے غزہ کے لیے امدادی سامان کی کھیپیں روانہ کیں ۔ جبکہ فلسطین کے میڈیکل کے طلبہ کو مفت تعلیم بھی فراہم کی جائے گی ۔