اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بہنوں کی ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات

81

راولپنڈی (آن لائن) اڈیالہ جیل میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے بہنوں کی ڈیڑھ گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی، ملاقات میں علیمہ خان، عظمی خانم، نورین خانم، قاسم خان شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، ملاقات ختم ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے روانہ ہوگئیں۔