عدالت عظمیٰ :38منٹ میں30کیسزکی سماعت مکمل

64

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہاہے کہ فوجداری الزام کے حوالہ سے ملزم پر قانون کاماضی سے اطلاق نہیں ہوسکتا۔ ہم درخواست گزار کے خلاف فیصلہ دیں گے تواس کاٹرائل میں نقصان ہوگا۔ ایف آئی اے درخواست گزار کے خلاف جاری 8انکوائریوں کی تحقیقات30روز میںمکمل کرے اگر 30روز میں تحقیقات مکمل نہ ہوں تودرخواست گزاردوبارہ عدالت عظمیٰ سے ضمانت کے لیے رجوع کرسکتا ہے۔ ہم نے بات کی ہوئی ہے کہ خاندانی معاملات میں حقائق کے تعین کے حوالہ سے معاملات کونہیں چھیڑنا چاہیئے، یہاں تک کہ اس میں ہائی کورٹ کو بھی مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے ریکارڈ38منٹ میں 30کیسز کی سماعت مکمل کرلی۔جبکہ دوران سماعت وکیل خالد محمود خان کاچیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مزہ آرہا ہے آپ کی عدالت میں ہنس ، ہنس کرکام ہورہا ہے۔