اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری 4 نومبر کو ایک اہم سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ صدر زرداری 4 تا7 نومبر چین میں ہوں گے جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات ہوگی۔ چینی قیادت سے سی پیک فیز ٹو، پاک چین تعلقات اور علاقائی و عالمی سلامتی کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔ صدر زرداری 5 نومبر کو شنگھائی میں عالمی نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔ صدر مملکت کے دورہ چین کے موقع پر 8 ارب ڈالر کے ڈیولپمنٹ قرضوں پر بات چیت کا امکان بھی موجود ہے۔