کینبرا(اسپورٹس ڈیسک):آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ نے گزشتہ روز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔36 سالہ میتھیو ویڈ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی مینز ٹیم کی کوچنگ سٹاف میں شامل ہوں گے۔اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے میتھیو ویڈ نے کہا کہ میں پوری طرح واقف تھا کہ میرے بین الاقوامی کرکٹ کے ممکنہ طور پر آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام پر ختم ہونے والے ہیں اور میری بین الاقوامی ریٹائرمنٹ اور آئندہ کوچنگ اسٹاف میں شمولیت کے حوالے سے جارج بیلی اور اینڈریو مکڈونلڈ کے ساتھ مسلسل بات چیت رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں کوچز اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔میتھیو ویڈ کو36 ٹیسٹ،97 ون ڈے اور 92ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔