بھارت: مندر میں آتشبازی کے دوران دھماکا‘ 150 سے زائد زخمی

187
بھارت میں مندر کے باہر دھماکے بعد شعلے بلند ہورہے ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے مندر میں آتش بازی کے دوران خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق واقعہ ریاست کیرالا میں نیلیشورم کے مندر میں پیش آیا،جہاں سیکڑوں افراد آتش بازی دیکھنے کے لیے جمع تھے۔ مقامی پولیس سربراہ شلپا دیوایا نے بتایا کہ تقریباً 8 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور تقریباً 154 زخمی ہیں، جن میں سے 97 افراد اسپتال میں داخل ہیں۔ آتش بازی اس جگہ کی گئی ،جہاں بالکل قریب ہی آتش بازی کے سامان کا ذخیرہ موجود تھا۔ واضح رہے کہ بھارت میں مذہبی اجتماعات میں حفاظتی کوتاہیوں سے ہلاکتوں کا سنگین ریکارڈ ہے۔