کراچی(پ ر)جماعت اسلامی ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کے حقوق غضب کئے ہیں۔عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عوام ترازوکو ووٹ دیں ۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے ڈپٹی سیکرٹری منصور فیروزنے جماعت اسلامی علاقہ کورنگی شمالی کے تحت ورکرز کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرڈپٹی سیکرٹری ضلع کورنگی سید آصف علی ،ناظم علاقہ کورنگی شمالی محمد ہارون ،یوسی چیئرمین خورشید اقبال اوریوسی 7 ورڈ ون کے کونسلرکے امیدوار کامران سولنگی نے بھی خطاب کیا۔کامران سولنگی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔محمد ہارون نے کہاکہ کراچی کے وسائل کراچی پر ہی خرچ کئے جائیں تو ہمارے مسائل حل ہوجائینگے۔