بھارت میں چھوہاروں کی تقسیم پر جھگڑا، شادی کا پنڈال میدان جنگ میں تبدیل

314
Dispute over distribution

اتر پردیش: بھارت میں چھوہاروں کی تقسیم پر ہونے والے جھگڑے سے شادی کا پنڈال جنگ کے میدان میں تبدیل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں نکاح کی ایک تقریب میں دلہن کے رشتے داروں اور بارتیوں میں جھگڑا ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق چھوہاروں کی تقسیم کے دوران کچھ لوگوں نے چھوہارے چھپانے کی کوشش کی جس پر دلہن کے رشتے داروں کی جانب سے اعتراض کیا گیا اور بعد ازاں چھوہارے چھپانے والوں سے مار پیٹ کی جانے لگی۔

یوں چھوہاروں کی تقسیم پر شروع ہونے والے جھگڑے میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا جانے لگا جبکہ واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہمان ایک دوسرے پر کرسیاں بھی پھینک رہے ہیں۔ مجمع کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔