کراچی: غیرملکیوں سے ڈکیت ڈالر اور قیمتی اشیا لے کر فرار

132

  کراچی: شہرقائد میں آئے غیر ملکی بھی لٹ گئے، ڈکیتوں نےدن دھاڑے 4غیر ملکیوں سے کئی ہزار ڈالرز اور قیمتی اشیا لے کر فرار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ کلفٹن میں غیر ملکیوں کے لٹنے کے واقعہ پرتحقیقات شروع کردی ہے، لٹنے والے غیر ملکیوں نے اب تک ڈکیتی کی واردات کے حوالے سےپولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے، غیر ملکی شہریوں کا تعلق پولینڈ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  تحقیقات کرنے پر ابتدائی معلومات سے حاصل کرلی گئیں ہیں، لوٹ مار کرنے والے افراد نے جو گاڑی استعمال کی ہےوہ ایک پرائیویٹ کمپنی کے نام پر ہے، مزید تحقیقات کے لیے ڈکیتی کی واردات والی جگہ کے اطراف کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت اور پولیس نے شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر کہا تھا کہ شہر میں اتنی وارداتیں نہیں ہورہی ہیں جتنا بڑھا چڑھا کرپیش کیاجارہاہے جبکہ کراچی میں آئے روز شہری رات کی تاریکی میں لوٹ لیےجاتے ہیں ، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف پایا جاتا ہے۔