سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی

74

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات کے لیے پولنگ آج منگل کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کے چار ہزار 21 وکلاء نئے صدر، سیکرٹری اور دیگر عہدے دوران کا انتخاب کریں گے۔سپریم کورٹ بار انتخابات کے لیے عاصمہ جہانگیر اور حامد خان کے گروپ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے میاں محمد رؤف عطا صدر کے امیدوار ہیں۔عاصمہ جہانگیر گروپ کے سیکرٹری کے لیے ملک زاہد اسلم اعوان، جبکہ فاننس سیکرٹری کے لیے چوہدی تنویر اختر امیدوار ہیں۔حامد خان گروپ کے منیر احمد کاکڑ صدر کے امیدوار ہیں۔حامد خان گروپ میں سیکرٹری کے لیے سلمان صدیقی جبکہ فنانس سیکریٹری کے لیے میر اورنگ زیب امیدوار ہیں۔