بھارت کی بدترین شکست کے بعد روہت اور کوہلی ٹیم چھوڑکر چلے گئے

108

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 113 رنز کی شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویروت کوہلی اپنی ٹیم کو چھوڑ کر روانہ ہوگئے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیویز سے ہوم گرائونڈ پر سیریز کی تاریخی ہار کے چند لمحوں بعد ہی بھارتی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور کے ایل راہول اپنی فیملی کے ہمراہ وقت گزارنے کے لیے ممبئی چلے گئے تھے ۔وانکھیڈے اسٹیڈیم میں فائنل ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی بورڈ نے سیریز کی شکست سے سنبھلنے کے لیے کھلاڑیوں کو دو دن کا وقفہ دیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ممبئی میں 2 دن کے وقفے کے اختتام کے بعد بھارتی پلیئرز کو سیریز کے اختتام تک 2 پریکٹس سیشنز میں شرکت کرنا ہوگی۔