نوابشاہ، حق دو تحریک کا شہری مسائل کے حل کیلیے لائحہ عمل کا اعلان

95

نوابشاہ (نمائندہ جسارت )حق دو تحریک نوابشاہ نے کے سربراہ کاشف رضا نے شہری مسائل کے حل کے لئے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کر دیا احتجاجی لائحہ کا اعلان کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر عوام کو متحرک کیا جائے گا پہلے فیز میں شہر بھر میں بینرز دوسرے مرحلے میں پمفلٹ تیسرے مرحلے میں احتجاجی دھرنے چوتھے مرحلے میں عوامی ریفرنڈم کیا جائے گے اور اس کے بعد قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد آئینی قانونی کارروائی کی جائے گی اس وقت شہر مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ٹرانسپورٹ مافیا کرایوں میں کمی کرنے کے لئے تیار نہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے محض رسمی کارروائی کی ہے حق دو مہم کے دوسرے مرحلے میں انصاف روزگار اور بنیادی انسانی حقوق کے لئے حق دو تحریک نوابشاہ کا ساتھ دیں گٹروں سے لکڑی کے ڈھکنوں کو ختم کیا جائے لوڈشیڈنگ جیسے کالے ناگ کو ختم کیا جائے اداروں میں کرپشن ختم کی جائے سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم اور اسکولوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جائے شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اشیا خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے ڈرینج سسٹم کے لئے نکاسی آب کی لائنوں کو ڈالا جائے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے محلوں کو گندگی کے ڈھیر سے پاک کیا جائے جعلی ادویات کا کاروبار ختم کیا جائے یونیورسٹیوں سے کرپٹ اور نا اہل افراد کو برطرف کیا جائے سول اسپتال نوابشاہ سے پارکنگ فیس ایم آر آئی میشن کے ٹیسٹ کی فیس کو ختم کروایا جائے ناقص اور غیر معیاری فاسٹ فوڈ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے بکرے، مرغی، مچھلی اور بڑے گوشت کے سرکاری نرخ کی پابندی کروائی جائے منشیات فروشی کے اڈوں کو بند کروایا جائے لاؤڈ اسپیکر پر سبری اور فروٹ فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گداگری بچوں سے بھیگ منگوا کر انہیں پیشہ ور مجرم بنانے کا گھناؤنا کاروبار بند کروایا جائے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ہم نے جائز مطالبات پیش کئے ہیں جنہیں ضلعی انتظامیہ اور شہری حکومت دلچسپی لے کر حل کر سکتی ہے۔