چین میں خلائی سفر کے لیے ٹکٹ فروخت کیے جانے لگے

83

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں خلائی کمپنی نے 2027 ء کے لیے خلائی سیاحتی مہم کے ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کر دیے ۔ ای کامرس سائٹ کے ذریعے 2ٹکٹیں 2لاکھ 10 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئیں۔ڈیپ بلیو ایرو اسپیس نامی کمپنی جس کا صدر دفتر چین کے صوبے جیانگ سو میں ہے، خلائی سیاحت کرانے والی ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ کمپنی کا مقصد 2027 ء میں راکٹ کے ساتھ مدار کے زیریں حصے کا سفر کراتے ہوئے 12 منٹ تک جاری رہنے والی مہم ہے۔ اس مہم کے لیے کم از کم 5 منٹ تک مسافروں کو فضا سے باہر بیرونی خلا میں لے جا کر وزن کے احساس کے ختم ہونے کا تجربہ کرایا جائے گا۔