وزیراعظم کے غیر ملکی دورے:سعودی ولی عہد سے اہم معاملات پر گفتگو ہوگی

152

اسلام آباد: وزیراعظم کے رواں ہفتے غیر ملکی دوروں میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی اہم معاملات پر گفتگو کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب اور قطر کے لیے روانہ ہوں گے، اس دوران ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات اور اہم معاملات پر گفتگو کا امکان ہے۔

وزیراعظم کل ریاض کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی دارالحکومت میں ریاض انویسٹمنٹ فورم 2024 میں شریک ہوں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم جمعرات کے روز قطر جائیں گے، جہاں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کوپ 29 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

شہباز شریف 11نومبر کو آذربائیجان میں ہونے والی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں میں وفاقی کابینہ کے اہم وزرا بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔