امریکی سفارتخانے کی جانب غزہ مارچ پر درج مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد و دیگر کی ضمانت منظور

122
اسلام آباد: اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو پولیس اہلکار گرفتار کرکے لے جارہے ہیں
اسلام آباد: اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو پولیس اہلکار گرفتار کرکے لے جارہے ہیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کی جانب غزہ مارچ کرنے پر درج مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد و دیگر کی ضمانت منظور ہوگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے متاثرین اہل فلسطین و غزہ سے اظہار یکجہتی  کے لیے اسلام آباد کے ریڈ زون میں غزہ مارچ کرنے پر مقدمے میں گرفتار کیے گئے  ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت دیگر 24 ملزمان کی ضمانت دس، دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

یاد رہے کہ  سابق سینیٹر مشتاق احمد نے سیو غزہ مہم کے تحت اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ کے متاثرین اہل غزہ سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے امریکی سفارت خانے کی جانب غزہ مارچ کیا تھا، جس پر ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔