عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم

134

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کاکہنا  ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کو اسی جیل میں رکھا گیا ہے ، جس میں احسن اقبال کر قید کیا ہوا تھا، پمزاسپتال کے بورڈ نے بھی  بانی پی ٹی آئی  کی صحت کو ٹھیک قرار دیاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی  بہن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم نے کہاکہ بانی پی ٹی  کے کمرے میں بجلی موجود ہے اور طبیعت بھی ٹھیک ہے، میڈیا پر آکر غلط بیانی کی جارہی ہے،عمران خان کو وہ تمام سہولیات فراہم کی گئیں ہیں جو قانون کے مطابق ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کے کمرے کی بجلی بندش کی بات ناقابل قبول ہے، بانی پی ٹی آئی نے تونوازشریف کے کمرے سے اے سی تک اتروایا تھا، نوازشریف، شاہد خاقان عباسی بھی انڈر ٹرائل قیدی تھے، لیکن اس وقت سب کچھ ٹھیک ہورہا تھا۔

خیال رہے کہ عمران خان کی بہن نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اچھی نہ ہونے کی نوید سنائی تھی اور کہا تھا کہ خان صاحب کو گرمی کے اندر بغیر بجلی کے رکھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے اُن کی طبیعت خراب ہورہی ہے۔