پاور سیکٹر:گردشی قرضے میں 83 ارب روپے کا اضافہ، 2393 ارب تک پہنچ گیا

78
foreign debt target could not be met

اسلام آباد: ملکی پاور سیکٹر کے گردشی قرضے یں 83 ارب روپے بڑھنے سے مجموعی قرض 2393 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گردشی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال (2023-24ء) میں پاور سیکٹر کے ملکی گردشی قرضوں میں 83 ارب روپے کے اضافے سے قرضوں کا مجموعی حجم 2393 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

وقفہ سوالات کے دوران قومی اسمبلی میں اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاور ڈویژن کا گزشتہ سے پیوستہ مالی سال (2022-23ء) میں گردشی قرض 57 ارب روپے بڑھنے سے 2310 ارب روپے تک پہنچا تھا جب کہ اس سے پچھلے مالی سال (2021-22ء) میں یہی گردشی قرض 27 ارب روپے کم ہونے سے 2253 ارب روپے تک رہا تھا۔

پاور ڈویژن کا مالی سال 21-2020ء میں گردشی قرضہ 130 ارب روپے اضافے سے 2 ہزار 280 ارب روپے رہا اور 20-2019ء  میں 538 ارب روپے کے اضافے سے 2 ہزار 150 ارب روپے رہا۔