حماس اور حزب اللہ کا خوف: اسرائیلی کابینہ اجلاس خفیہ مقامات پر کرنے کا فیصلہ

94

تل ابیب : اسرائیلی حکومت نے حماس اور حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے کابینہ کا اجلاس خفیہ مقامات پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے جوابی کارروائی کی دھمکیوں کے اسرائیل میں خوف وہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے اسرائیلی حکومت نے کابینہ اجلاس کو وزیراعظم ہاؤس یا فوجی ہیڈ کوارٹر کے بجائے کسی خفیہ جگہ پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ  لبنان میں  مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے  گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ کو ڈرون کی مدد سے نشانہ بنایا تھا، جس  کے بعد اسرائیلی عوام نے ملک بھر میں مظاہرے کرکے حکومت سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ سال 8اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں مسلسل بمباری کرکے معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کررہاہے جبکہ اپنی دہشت گرد کارروائیوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے صیہونی فورسز نے لبنان اور شام پر بھی حملے شروع کردیے ہیں ، جس کی وجہ اسرائیل کو اب تک کئی ہزار ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔